ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لوک سبھا انتخابات بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کی مہم ہوگی:ممتابنرجی

لوک سبھا انتخابات بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کی مہم ہوگی:ممتابنرجی

Wed, 10 Apr 2019 22:03:09  SO Admin   S.O. News Service

چوپڑا (بنگال) :10 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بدھ کو کہاہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کواقتدارسے باہرکیاجائے گا اوریہ یقینی بنایا جائے گا کہ نریندر مودی پھر کبھی ملک کے وزیراعظم نہ بنیں۔بنرجی نے دعویٰ کیاہے کہ ترنمول کانگریس مرکز میں اگلی حکومت بنانے میں مدد کرے گی۔انہوں نے لوگوں سے ترنمول کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔انہوں نے دیناج پور کے چوپڑا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس بار بہت اہم انتخاب ہے۔یہ انتخابات بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ہے۔بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کی مہم ہے۔یہ انتخابات اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہے کہ نریندر مودی پھر کبھی ملک کے وزیر اعظم نہ بنیں۔ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ (بی جے پی) کبھی اقتدار میں واپسی نہ کرے۔بنرجی نے کہاکہ ترنمول کانگریس اگلی حکومت بنانے میں مدد کرے گی۔ہماری پارٹی بی جے پی کو ملک سے بھگائے گی۔مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال تک وزیر اعظم بیرون ملک سفر کرنے میں مصروف رہے۔اچانک وہ ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں اتنا پرہوش ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ پانچ سال پہلے وہ چائے والا تھے اور اب وہ اچانک چوکیدار ہوگئے ہیں۔ساڑھے چار سال تک وہ دنیا کا سفر کرنے میں مصروف رہے اور اب یہاں روزگار نہیں ہے، کسان اپنا قرض نہیں چکا پانے کی وجہ مر رہے ہیں۔جب لوگوں کاپیٹ پیٹ کر قتل کیا جارہا تھاتو وہ خاموش تھے۔


Share: